چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ منی بجٹ تیار ہوچکا، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کی تیاری مکمل ہونے کا انکشاف کیا۔
ڈاکٹر اشفاق احمد نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے جبکہ لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائےجائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔
Comments are closed.