نئی وبائی بیماری منکی پاکس فرانس، جرمنی اور بیلجئم بھی پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ، امریکا اور کینیڈا کے بعد منکی پاکس کے فرانس، جرمنی اور بیلجیم میں بھی پہلے کیس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
مونیش کے بنڈیسوہر انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بائیولوجی کے مطابق جرمنی کی ریاست باویریا سے منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فرانس اور بیلجیم میں بھی اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ سربراہ عالمی ادارہ صحت، ٹیڈروس ایڈہنم کا اپنے ایک بیان میں منکی پاکس سے متعلق کہنا تھا کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔
Comments are closed.