بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منڈی بہاؤالدین: گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے اس میں سوار 4 افراد کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، زخمی اور جاں بحق افراد آپس میں دوست تھے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.