پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے اس میں سوار 4 افراد کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔
Comments are closed.