رکن قومی اسمبلی علی وزیر، محسن داوڑ اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین اور محسن داوڑ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جیل حکام نے علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا، کیس میں ضمانت پر رہا نور اللّٰہ ترین اور دیگر 4 ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے مزید کارروائی 9 مارچ تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان علی وزیر، محسن داوڑ، منظور پشتین اور دیگر پر ملک مخالف تقاریر کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.