اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کر دی۔
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کا میڈیکل جعلی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے آج تک پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔
Comments are closed.