جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

منشیات کا استعمال، ایلون مسک کا میڈیا پر پھیلی خبروں پر ردِعمل

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے میڈیا پر اپنے بارے میں پھیلی منشیات کے استعمال کی خبروں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منشیات کے استعمال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پوڈکاسٹر جو روگن کے ساتھ چرس (marijuana) کا استعمال کیا تھا جس کے بعد ناسا کے مطالبے پر میری 3 سال تک ڈرگ ٹیسٹنگ ہوتی رہی۔

اُنہوں نے لکھا کہ کسی بھی ٹیسٹ کے دوران ان کے خون میں سے ڈرگ یا الکوحل کی مقدار نہیں ملی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کو پوڈکاسٹر جو روگن کے ساتھ چرس (marijuana) کا استعمال کرتے ہوئے 2018ء میں دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایلون مسک کیٹامائن کا استعمال مسلسل کر رہے ہیں۔

 ایلون مسک کے بارے میں منشیات کا استعمال کرنے کی خبر سامنے آنے پر ان کی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ایگزیکٹوز اور بورڈ ممبران تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں نجی اجتماعات کے دوران ایلون مسک کے ایل ایس ڈی، کوکین، ایکسٹیسی، اور سائیکڈیلک مشروم کے مبینہ استعمال کے بارے میں بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.