منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

منشیات برآمدگی کیس: مجرم کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے مجرم شہباز کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز کو پولیس نے اکتوبر 2021ء میں گرفتار کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز اہلکار کو ساتھی کے قتل پر سنائی گئی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔

پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ گرفتاری کے وقت تلاشی کے دوران شہباز کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس بر آمد ہوئی تھی۔

پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم شہباز کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.