بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منشا بم فیملی کیECL سے نکالنے کی درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوادی

لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم اور اس کے گھر کے افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عامر منشا کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار اور اس کے گھر والوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد اسے سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دیا اور ہدایت کی کہ درخواست کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل فرہاد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ کسی معقول جواز کے بغیر درخواست گزار اور ان کے گھر والوں کا نام ای سی ایل شامل کیا گیا اسے فہرست سے خارج کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.