بھارت میں انتہا پسند ہندو کی جانب سے مسلمان نوجوان لڑکے کو مندر سے پانی پینے کی پاداش میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
بھارت میں اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی کہانیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ سامنے آتی رہتی ہیں۔
تاہم اب اسی طرح کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شرینگی نندن یادیو نامی انتہاپسند ہندو کو ایک آصف نامی مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں شرینگی نے اس نوجوان مسلمان لڑکے کا ہاتھ پکڑا اور جان بوجھ کر ویڈیو بنانے کی بھی تیاری کی۔
اپنے انجام سے ناآشنا نہتا آصف اس انتہا پسند ہندو شخص کے سوالات کے جواب دیتا رہا، جو اس کے نام اور اس کے والد کے نام سے متعلق تھے۔
تاہم جیسے ہی یہ انتہا پسند شرینگی مسلمان لڑکے سے یہ پوچھا کہ یہ مندر کیوں آیا تھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ یہاں سے پانی پینے آیا تھا۔
بس یہ سننے کے بعد یہ انتہا پسند ہندو شخص اسے بے دردی سے مارنے پیٹنے لگ گیا اور اس نوجوان مسلمان لڑکے کی ایک نہ سنی۔
انتہا پسند شخص کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
بعد ازاں اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کی پولیس نے بتایا کہ نوجوان مسلمان پر تشدد کرنے والے اس انتہا پسند شرینگی کو گرفتار کرلیا گیا۔
Comments are closed.