پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرفین کو ضمنی الیکشن میں سارے ٹکٹ دینا مسلم لیگ (ن) کو مہنگا پڑا۔
ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) سے تحریک انصاف میں جانے والے عرفان اللّٰہ نیازی خوشاب سے جیت گئے۔ لیگی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہونے والے عامر اقبال شاہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لودھراں سے جیت گئے۔
لودھراں کی دوسری نشست پر مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ پانے والے رفیع الدین بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑے اور انہوں نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے امیدواروں کو ہرا دیا۔
خوشاب میں مسلم لیگ (ن) کی اندرونی لڑائی نے تحریک انصاف کو فتح دلا دی۔ (ن) لیگ کا ٹکٹ پانے میں ناکام آصف ملک کو پی ٹی آئی امیدوار حسن اسلم نے 5 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔
Comments are closed.