بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کرلیں، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے سیاسی حل نکل آئے، انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، جس کا مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔

جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.