سابق صدرِ پاکستان ممنون حسین کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے محبت کرنے والی صاحب کردار شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سابق صدر ممنون حسین نواز شریف کے بااعتماد اور نظریاتی ساتھی تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے سابق صدر ممنون حسین کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ممنون حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے، ان کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ممنون حسین کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
سابق صدر کے انتقال پر پاکستان کی مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.