پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طارق شفیع نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سوالوں کے جواب جمع کروا دیے۔
ایف آئی اے ٹیم نے جوابات سے مطمئن نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے طارق شفیع کو اگلے ہفتے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق شفیع نے بیشتر سوالات کے جوابات ہاں یا ناں میں دیے، کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب جمع نہیں کروایا گیا۔
طارق شفیع کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے سوالنامہ دیا تھا، سوالوں کے جواب ایک ہفتے میں جمع کروانےکی ہدایت کی گئی تھی۔
Comments are closed.