ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب، جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے 4 صفحات کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
Comments are closed.