کراچی: جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
نجی نیوز ٹی وی کے مطابق مفتی تقی عثمانی پر نامعلوم شخص نے نمازِ فجر کے فوراً بعد حملہ کیا، حملہ آور نماز کی ادائیگی کے بعد مفتی تقی عثمانی سے ملنے آیا اور چاقو نکال کر حملہ کردیا۔
ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کے مطابق حملہ آور نے مفتی تقی عثمانی کو علیحدگی میں بات کرنے کو کہا اور چاقو نکال کر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے محافظ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑ لیا۔
شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی حراست میں ہے، ملزم دعا کرانے آیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2019 میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ واقعے میں ان کا محافظ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments are closed.