ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک ہے.
گلگت بلتستان میں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہےجس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپخونخوامیں دیر،چترال، کوہستان ،مالاکنڈ، مردان، بونیر، کرم، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش و برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.