ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران کم نہیں ہوسکا جس کے باعث روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، افطار اور سحری میں بجلی کی بندش کے باعث امور خانہ داری کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔
فیصل آباد کے شہری علاقوں میں 5 اور دیہی علاقوں میں 7 گھنٹے بجلی کی بندش ہے جبکہ لاہور میں چار سے پانچ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیدنگ ہورہی ہے۔
دیہات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے تیرہ گھنٹے ہوگیا ہے، لیسکو حکام کے مطابق رسد 3600 میگا واٹ اور طلب 4700 میگا واٹ ہوگئی ہے۔
Comments are closed.