جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز کے دوران ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جب کہ کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوگی جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اور آندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.