بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کی تقدیر یونیورسٹیاں، طلبا بدلیں گے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کو کسی مولوی یا سیاستدان نے نہیں طلباء اور یونیورسٹیز نے بدلنا ہے، صرف انتہا پسند چھوٹے دماغ کے ہوتے ہیں، آج دنیا کی 63 فیصد آبادی کو آپ صرف 3 سیکنڈ میں ٹچ کرسکتے ہیں ۔

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلباء کسانوں کو بہتر پیداوار کے بارے میں بتائیں، اسرائیل اور بھارت کے زراعت کو بھی ضرور پڑھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یقین ہے کہ آپ کا اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، ویسٹرن چائنہ آپ کے لیئے مکمل طور پر کھلا ہے جو ایگریکلچر کو سپورٹ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بتایا جائے کہ لائیو اسٹاک کو کیسے مکمل طور پر فعال کیا جائے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس دنیا میں پڑھی جانے والی کتابوں کو بھی پڑھیں۔ اسٹوڈنٹس کو پتہ ہونا چاہئے کہ امریکا، چائنہ سمیت دیگر ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹ سب نوجوانوں نے بنائے، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز ٹارگٹ رکھیں اور ہر سال اکانومی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.