gay hookup places in gloucester county nj hookup agency in singapore glasgow hookups curvy hookup hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، نون لیگ کو بھی سینٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پی پی کی قیادت بہت سطحی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ  یہ بات بھی ذہن میں رکھیں، کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی، کوئی متبادل ایجنڈا ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کے لیے بھی تجاویز دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.