وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، نون لیگ کو بھی سینٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پی پی کی قیادت بہت سطحی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔
فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں، کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی، کوئی متبادل ایجنڈا ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کے لیے بھی تجاویز دیں۔
Comments are closed.