بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک چلانے کے دعویداروں سے ایک ایسوسی ایشن نہیں سنبھل رہی، اویس قادر شاہ

سندھ کے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کے دعویداروں سے ایک ایسوسی ایشن نہیں سنبھل رہی ہے۔

ملک میں پیٹرول کی عدم فراہمی سے متعلق اپنے بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہاکہ نااہل وفاقی حکومت نے ہر کاروبار کو اپنی منطقوں سے نقصان پہنچایا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ مزید قیمتیں پیٹرولیم ڈیلرز کے کاندھوں پررکھ کرعوام سے وصول کریں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.