وزارت داخلہ نے 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کردی، عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
این سی او سی اجلاس میں کیے گئے فیصلے وزارت داخلہ نے جاری کر دیے جس کے مطابق عید کی تعطیلات میں مری، گلیات، سوات، کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، جبکہ سیاحتی مقامات اور اردگرد تمام ریسٹورنٹس، پبلک پارکس اور ہوٹل بھی مکمل بند رہیں گے۔
وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی،ساحلی علاقوں اورشمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی،جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے بتایاکہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہو گی۔
رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف، شب قدر، جمعتہ الوداع اور عید کے لیے ایس او پیزکا بروقت اجرا کیا جائے گا۔
Comments are closed.