وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک میں ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔
گیس بحران پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں گیس کے گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گیس کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.