سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کا بحران مزید بڑھے گا، ایل این جی کا منصوبہ کارآمد نہیں ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ 28 ڈالر فی بی سی ایف پر کون گیس لیتا ہے؟، حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایل این جی کے لانے سے ملک میں گیس کے بحران میں کوئی بہتری نہیں آئی، کوئی ایک ملک بتادیں جہاں ایل این جی پر انحصار کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ قطر میں بھی گھریلوں سے زیادہ صنعت کو ترجیح بنیاد پر گیس دیتے ہیں۔
میڈیکل اور ڈینٹل میں داخلوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں میں کئی مسائل ہیں، حکومت کو ڈینٹل کے داخلوں میں تبدیلی کرنا ہوگی۔
Comments are closed.