ملک میں کہیں گرمی ہے تو کہیں بارش سے موسم کافی بہتر ہے جبکہ کہیں برف باری بھی جاری ہے۔
خیبر پختون خوا کے کچھ شہروں میں بارش سے موسم کافی بہتر ہو گیا، ادھر گلگت بلتستان میں استور میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور کے میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔
چلاس شہر اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے، بابو سر ٹاپ، نانگا پربت کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت برقرار ہے۔
سوات، لوئر دیر، باجوڑ، مالا کنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.