ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 88 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 88 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 7 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 57 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 522 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 739 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 98 ہزار 796 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 707 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 649 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 891 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 80 ہزار 167 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 13 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 790 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 900 اموات اور 1 لاکھ 18 ہزار 323 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 156 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 696 ہے۔ اسلام آباد میں 744 اموات ہوچکیں۔ 71 ہزار 716 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 413 جب کہ فعال کیسز کی 998 ہے۔ صوبے میں 270 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 145 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 651 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 702 ہے۔ آزاد کشمیر میں 526 اموات ہوچکیں۔ 16 ہزار 423 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 471 جب کہ فعال کیسز 79 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 285 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.