بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے مزید 148 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 148 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 148 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 499 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 162 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 535 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 842 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 664 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 24 ہزار 29 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 196 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 585 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 559 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 61 ہزار 52 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 462 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 669 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 953 اموات اور 91 ہزار 840 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 984 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 704 ہے۔ اسلام آباد میں 645 اموات ہوچکیں۔ 57 ہزار 631 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 127 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 5 ہے۔ صوبے میں 225 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 897 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 873 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 254 ہے۔ آزاد کشمیر میں 446 اموات ہوچکیں۔ 13 ہزار 173 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 204 جب کہ فعال کیسز 103 ہے۔ گلگت بلتستان میں 104 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 997 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.