جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہوگئی، مزید 40 اموات

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد ہوگئی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3 ہزار 449 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 813 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار757 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار259ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار845ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 96لاکھ91ہزار87 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 27 ہزار 188 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار64مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 78 ہزار 314 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ62ہزار 503 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار473ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ93 ہزار54 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار919ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 972 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 196ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 ہزار96 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل536 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار290مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

دنیا بھر میں بہت سے  ممالک عالمی وبا کورونا وائرس…

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار377 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 328 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.