وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنےکا بہترین طریقہ ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز کے بعد 14 جنوری تک کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 207 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔
Comments are closed.