ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔
پمزاسپتال کی چارج نرس رضوانہ یاسمین کوکورونا ویکسین لگائی گئی، ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کے جاوید اقبال، نجی اسپتال کے فہد محمود کو ویکسین لگائی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آج بیک وقت کورونا ویکسینشن مہم کا آغاز کیا گیا، چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی میں سے 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے ، کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک 70فیصد افراد تک ویکسین پہنچے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی، 6 کے قریب ہیلتھ ورکرز اور 63 لاکھ کے قریب 65 سال سے زائد عمر کے افراد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز موصول ہوچکی ہیں، 30جون سے پہلے کورونا ویکسین کی 17 ملین ڈوز آجائیں گی، ہیلتھ ورکرز نے کورونا وباء میں انتہائی محنت کے ساتھ خدمات دی ہیں۔
معاون خصوصی صحت نے یہ بھی کہا کہ اس ویکسین کی ہزاروں لوگوں پر ٹیسٹنگ ہوئی اور کروڑوں افراد کو لگ چکی ہے ، ویکسین سے جسم میں درد یا بخار نارمل عمل ہے۔
Comments are closed.