جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 72 اموات، کیسز کی مثبت شرح 8.2

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار270کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 733 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار935ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ33 ہزار741ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار742ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 98 لاکھ57ہزار233 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ویکسین درآمد کرنے والوں نے حکومتی نرخ کو کم قرار دے کر نرخ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 535 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے2 ہزار 485مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 85 ہزار271 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار464 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار479ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ969 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار39ہو گئیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپ میں پھیلنے والی کورونا کی تیسری لہر برطانیہ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار519 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار225ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار676 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل548افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار347 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار792مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل338 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.