اسلام آباد: ملک میں کوروناوائرس سےمزید 57 افراد انتقال کر گئے، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 3 سو سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار60 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2ہزار 693 مریض شفایاب ہو گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 599 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 62 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 20 ہزار 374 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 81 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 34 ہزار 760 ہو گئی جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 784 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار 647 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 920 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 883 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 950 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 418 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 745 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 583 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 270 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 808 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث اب تک یہاں کُل 532 مریض وفات پا چکے ہیں جبکہ گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اور اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
واضح رہے ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 53 لاکھ 58 ہزار 808 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
Comments are closed.