ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 84 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 84 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 893 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 15 ہزار 382 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 241 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 16 ہزار 166 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 350 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 735 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 105 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 93 ہزار 510 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 72 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 580 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 135 اموات اور 1 لاکھ 25 ہزار 357 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 626 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 279 ہے۔ اسلام آباد میں 763 اموات ہوچکیں۔ 77 ہزار 584 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 589 جب کہ فعال کیسز کی 1040 ہے۔ صوبے میں 287 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 262 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 456 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 798 ہے۔ آزاد کشمیر میں 551 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 107 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 629 جب کہ فعال کیسز 123 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.