ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 83 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 893 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 390 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 872 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 184 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 14 ہزار 334 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 425 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 335 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 89 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 92 ہزار 1 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 746 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 563 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 125 اموات اور 1 لاکھ 25 ہزار 58 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 540 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 715 ہے۔ اسلام آباد میں 763 اموات ہوچکیں۔ 77 ہزار 62 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 476 جب کہ فعال کیسز کی 1060 ہے۔ صوبے میں 287 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 129 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 388 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 816 ہے۔ آزاد کشمیر میں 550 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 22 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 623 جب کہ فعال کیسز 117 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.