بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 80 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 80 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 843 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 557 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 485 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 84 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 11 ہزار 988 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 447 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 994 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 51 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 89 ہزار 402 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 124 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 979 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 95 اموات اور 1 لاکھ 24 ہزار 50 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 357 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 528 ہے۔ اسلام آباد میں 763 اموات ہوچکیں۔ 76 ہزار 66 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 295 جب کہ فعال کیسز کی 1020 ہے۔ صوبے میں 282 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 993 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 287 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 921 ہے۔ آزاد کشمیر میں 548 اموات ہوچکیں۔ 17 ہزار 818مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 600 جب کہ فعال کیسز 125 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 368 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.