بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 76 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 76 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 76 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 629 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 140 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 764 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 63 ہزار 111 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 192 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 712 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 290 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 17 ہزار 190 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 72 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 699 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 116 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 94 ہزار 257 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 321 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 318 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 144 اموات اور 1 لاکھ 25 ہزار 859 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 700 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 61 ہے۔ اسلام آباد میں 765 اموات ہوچکیں۔ 77 ہزار 874 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 729 جب کہ فعال کیسز کی 1137 ہے۔ صوبے میں 287 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 303 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 493 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 730 ہے۔ آزاد کشمیر میں 554 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 209 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 633 جب کہ فعال کیسز 107 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 419مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.