بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 32 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 32 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 32 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1841 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 54 ہزار 122 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 101 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 890 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 793 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 22 ہزار 418 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 153 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 701 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 924 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 30 ہزار 528 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 495 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 434 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 411 اموات اور 1 لاکھ 34 ہزار 650 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہزار 351 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2228 ہے۔ اسلام آباد میں 790 اموات ہوچکیں۔ 82 ہزار 333 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 451 جب کہ فعال کیسز کی 1437 ہے۔ صوبے میں 322 اموات ہوچکیں۔ 27 ہزار 692 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 685 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1763 ہے۔ آزاد کشمیر میں 609 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 313 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 639 جب کہ فعال کیسز 669 ہے۔ گلگت بلتستان میں 122 اموات ہوچکیں۔ 6 ہزار 848 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.