ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 24 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 24 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1277 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 910 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 5 ہزار 430 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 454 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 271 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 761 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 27 ہزار 422 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 387 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 533 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 478 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 13 ہزار 376 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 179 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 522 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 324 اموات اور 1 لاکھ 32 ہزار 333 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 779 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1022 ہے۔ اسلام آباد میں 779 اموات ہوچکیں۔ 80 ہزار 978 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 242 جب کہ فعال کیسز کی 692 ہے۔ صوبے میں 309 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 241 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 405 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 490 ہے۔ آزاد کشمیر میں 583 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 332 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 239 جب کہ فعال کیسز 380 ہے۔ گلگت بلتستان میں 111 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 748 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.