بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 92 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 92 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار 28 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 989 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 517 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 132 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 13 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 488 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 775 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 73 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 90 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 450 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 580 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 113 اموات اور 1 لاکھ 24 ہزار 757 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 446 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 198 ہے۔ اسلام آباد میں 763 اموات ہوچکیں۔ 76 ہزار 485 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 370 جب کہ فعال کیسز کی 1007 ہے۔ صوبے میں 285 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 78 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 344 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 892 ہے۔ آزاد کشمیر میں 549 اموات ہوچکیں۔ 17 ہزار 903 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 608 جب کہ فعال کیسز 130 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 371 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.