ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 102 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 102 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 70 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 229 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 10 ہزار 143 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 117 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 704 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 97 ہزار 179 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 571 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 514 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 869 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 79 ہزار 188 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 561 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 913 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 875 اموات اور 1 لاکھ 17 ہزار 773 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 10 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 887 ہے۔ اسلام آباد میں 741 اموات ہوچکیں۔ 71 ہزار 382 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 318 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 23 ہے۔ صوبے میں 270 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 25 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 547 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 710 ہے۔ آزاد کشمیر میں 523 اموات ہوچکیں۔ 16 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 454 جب کہ فعال کیسز 65 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 282 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.