بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی آنے لگی لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی سستی ہونے سے غریب عوام کا فائدہ ہوگا۔

لاہور میں سہیل ملک شوگر ڈیلر نے بتایا کہ اکبری منڈی میں مقامی شوگر ملوں سے ترسیل شروع ہوگئی ہے،ہول سیل میں مقامی چینی فی کلو 95 سے 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور جلد پرچون میں بھی مقامی چینی 105 سے 110روپے کلو تک دستیاب ہوگی۔

شوگر ڈیلر نے بتایا کہ کرشنگ سیزن سے چینی کی قلت ختم ہوگئی ہے، درآمدی باریک چینی کی قیمت 90 روپے کلو ہے،امید ہے چینی کی قیمت مستحکم ہو جائے گی۔

شہر اقتدار اسلام آباد میں ہول سیل ڈیلرزایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ چینی کی ہول سیل قیمت94 روپے فی کلو ہے،جبکہ ریٹیل اوسط قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔

کوئٹہ میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب چینی کی قیمت 100روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں فی کلو چینی 105 سے 108 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے

حیدر آباد کی تاجر یونین کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 14 روپے کمی ہوئی ہےاور چینی کی فی کلو قیمت 100 سے96 روپے کے درمیان ہوگئی ہے۔

حیدرآبادکی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 91 روپے ہےجبکہ گزشتہ روز تک چینی 110 سے105 روپےکے درمیان فروخت ہو رہی تھی۔

پشاور میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو95 روپےمیں فروخت ہورہی ہے،ریٹیل مارکیٹ میں چینی فی کلو105 روپےہے،جبکہ مخصوص پوائنٹس پر حکومت کی درآمد کی گئی چینی 90 روپے میں بھی فروخت ہو رہی ہے۔

سکھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے 110 میں فروخت ہونے والی چینی کی قیمت 100روپے فی کلو ہوگئی ہے ، شہر کی اوپن مارکیٹ میں 100 روپے کےحساب سے چینی فروخت ہو رہی ہےجبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 96 روپےفی کلو ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.