ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

ملک میں مہنگائی 30 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، صدر عرفان اقبال شیخ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں 30 فیصد سے زائد مہنگائی ہوچکی ہے۔

لاہور میں عرفان اقبال شیخ نے کاشف انور اور میاں انجم نثار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، حکومتیں بجلی کی چوری پر قابو پانے میں ناکام رہیں۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملک میں 30 فیصد سے زائد مہنگائی ہوچکی ہے، سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے مل کر پالیسی بنائیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے تو تمام سیاسی پارٹیوں کو بلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی فروری میں کانفرنس کرے گی، جس میں ہم 15 سال کا لائحہ عمل دیں گے۔

عرفان اقبال شیخ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ایل سی کھولنے کا اعلان کیا لیکن بینک اس پر تاحال عمل نہیں کررہے ہیں۔

کاشف انور نے کہا کہ اب ہم سیاسی جماعتوں کی حب الوطنی دیکھنا چاہتے ہیں، سب کو دعوت دیتے ہیں، ہاتھ بڑھائیں اور ملک کو بچائیں۔

میاں انجم نثار نے کہا کہ ہر حکومت اپنی پالیسی لے آتی ہے، کسی بھی حکومت نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک بینکوں کو لگام دیں اور ملکی معاشی صورتحال مستحکم کرنے کےلیے مضبوط حکومت ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.