ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

الجزائر: خوفناک کار حادثے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

الجزائر میں خوفناک کار حادثے کے دوران 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ شہری دفع کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔

بچوں کے والدین اور ایک رشتےدار خاتون حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کی گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ الجزائر میں سال 2021 کے دوران 22 ہزار ٹریفک حادثے ہوئے جن میں 3 ہزار 61 افراد جان سے گئے جبکہ 29 ہزار 763 زخمی ہوئے۔

سال 2022 کے ٹریفک حادثوں کا ریکارڈ آنا ابھی باقی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.