dknight magicbox ii bluetooth hookup carolina sweets hookup hotshot daty hookup hookup agency in singapore hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38 اعشاریہ 63 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی صفر اعشاریہ 82 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38 اعشاریہ 63 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 4 اشیاء سستی اور 14 کے نرخ میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 24 اعشاریہ 92، ٹماٹر 11 اعشاریہ 93، دال مونگ 5 اعشاریہ 72 اور دال ماش 5 اعشاریہ 28 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 5 اعشاریہ 03 اور دال مسور 4 اعشاریہ 43 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ڈیزل 3 اعشاریہ 78 اور ایل پی جی کی قیمت میں1 اعشاریہ 49 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے دال چنا، انڈے، لہسن اور گڑ بھی مہنگا ہوا جبکہ  چکن 5 اعشاریہ 08 اور فی کلو گھی صفر اعشاریہ 15 فیصد سستا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.