اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی عارضی ہے، جلد کنٹرول کرلیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے آج 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میٹاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہونے کی وجہ سے لاسز زیادہ ہو رہے ہیں، ایک فیصد لائن لاسز سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے، اب تک بجلی کے شعبے کے 17 فیصد لائن لاسز ہیں، لاسز بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، مہنگائی عارضی ہے اسے جلد کنٹرول کر لیں گے، قرض کی ادائیگی کے لیے ہمیں آمدنی بڑھانا ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل تھے لیکن سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے، سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، کورونا کی 4 لہریں آچکیں، امید ہے اب وبا میں کمی ہوگی، کورونا کی وجہ سے روزمرہ اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔
Comments are closed.