بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں مسئلہ بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا ہے: حماد اظہر

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا 3 بار ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلو میٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر اور چینی سفیر نونگ رونگ بھی شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتارسست ہونے کا اعتراف کر لیا، کہا ہے کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ہماری معیشت کا اہم ستون ہے۔

حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کے دیگر تمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.