بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں محرم الحرام 1444ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار ہوگی جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل ہوگا۔

محرم الحرام 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس  میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور دیگر معاون اداروں کے ذمے داران بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے، وزارت مذہبی امور کے دفتر میں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

پنجاب میں زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں ہوا، نئے اسلامی سال کے پہلے ماہ کا چاند نظر نہ کا حتمی اعلان چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.