پشاور: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائےاسلامی ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ قرار داد مقاصد آئین پاکستان کا حصہ ہیں،ملک میں قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور آئین کو سیکولر بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،حکمران رحمت اللعالمین کے نام سے کمپین چلا کر اپنے اوپر پردے ڈال رہے ہیں،قوم کے ساتھ دھو کا نہیں ہونے دینگے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے نام پر جو قانون سازی کی گئی وہ قرآن وسنت کے منافی ہے،قانون سازی کی جارہی ہے کہ 18سال سے کم عمرکا بچہ اسلام قبول نہیں کرسکتا، حکمران پاکستان کو جادو ٹونے سے چلارہے ہیں،یہ ملک جنات سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے نہیں بنا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ دھاندلی کے ذریعے ملک پر مسلط ہونے والوں کی دنیا میں کوئی عزت نہیں،نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت تباہ کردی،ترقی کا تخمینہ زیرو سے بھی نیچے آگیا ہے۔
سرابرہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے حکمرانوں نے 30لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا،نوجوانوں اور قوم کی کسمپرسی اور بے روزگاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکادیا، چین کو بھی دھوکا دیا ، جو ناراض ہے۔
Comments are closed.